باجوڑ دھماکے میں

باجوڑ دھماکے میں 5بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی لقمہ اجل بن گیا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5بہنوں کا اکلوتا بھائی ملک عرفان بھی لقمہ اجل بن گیا۔
گزشتہ روز گاڑی پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہونیوالا ملک عرفان سابق سینیٹر شہید ہدایت اللہ خان کا خالہ زاد بھائی اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا ۔
ملک عرفان پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی جس کا والد بھی کچھ عرصہ قبل وفات پا چکا تھا جس کے بعد ملک عرفان اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔
شہید ملک عرفان کے چچا زاد بھائی نے بتایا کہ ملک عرفان کے والدہ نے مجھے بتایا تھا کہ حالات خراب ہے لہٰذا تم عرفان کا خیال رکھنا مگر اللہ تعالیٰ کو منظور تھا ۔
انہوں نے کہا کہ شہید ملک عرفان کی والدہ اور بہنیں غم نڈھال جبکہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ