مومنہ اقبال

خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے مداحوں سے اہم درخواست کردی

ویب ڈیسک: پاکستان کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال اپنے مرحوم والد کی ویڈیو اور تصاویر شیئر ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئی ،مداحوں سے اہم درخواست بھی کردی۔
مرحوم والد کی ایڈیٹ شدہ ویڈیوز دیکھ کر مومنہ اقبال کو غصہ آگیا اور پھر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کے میرے بابا کی کوئی بھی ویڈیو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور نہ ہی مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کریں، میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ لوگ کچھ اور نہیں کرسکتے تو براہِ کرم، میرے بابا کے لیے دعا کریں، میں کبھی اپنے خیال میں بھی نہیں سوچ سکتی کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے بابا مجھے کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ وہ ہر لمحہ میرے پاس میرے ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں، میں انہیں محسوس کرسکتی ہوں لہٰذا آپ لوگ مجھے نہ بتائیں کہ میرے بابا کہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی