اوگرا ہدایت

اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے کی ہدایت کردی

ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اوگرااور پیٹرولیم ڈویژن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے اور پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج رات سے ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اعلان کیا کہ ہڑتال کی جائے گی، اتنے ٹیکسوں سے کاروبارنہیں چل سکتے۔
آج ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کردیں گے اور جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، پانی ناپید