مردان میں دھماک

مردان میں دھماکہ:3افراد جاں بحق،پولیس اہلکار سمیت8زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں تخت بھائی جلالہ پل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب ہوا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس نفری فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیموں نے نعشوں او ر زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ڈی پی او مردان کے مطابق جلالہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس گاڑی جلالہ پل سے گزرتے ہی دھماکا ہوا، دھماکا دراصل پولیس کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش تھی۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 8 روپے 4 پیسے مہنگی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی