تحریک کا آغاز

عمران خان رہائی کیلئے تحریک کا آغاز ،اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا:بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے جس کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا ۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ملک بھر میں اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائے گی کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں کی شکل میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائے گی مانسہرہ اور اسلام آباد جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ پر پاکستانی کو سزائے موت