آپریشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شمالی وزیرستان میں آپریشن کیخلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ،میران شاہ میرعلی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
احتجاج میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی ،میرعلی بازار کی تمام مارکیٹوں،بازاروں کو بھی بند کردیاگیا،مظاہرین نے نعرے بازی کی
میران شاہ بنوں روڈ کی بندش سے سینکڑوں گاڑیاں احتجاج میں پھنس گئیں، مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے کے لئے آپریشن کی بجائے متبادل آپشن پر غور کیا جائے کیونکہ ضم اضلاع میں پہلے بھی متعدد آپریشنز ہوچکے ہیں
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو عدالتوں کے سامنے لایا جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام