غزہ میں جنگ بندی

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے نیا منصوبہ پیش کردیا

ویب ڈیسک: حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے نیا منصوبہ پیش کردیا ہے جس کے بعد اسرائیلی حکام نے بھی معاہدے کا امکان ظاہر کردیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ مصر اور قطر کے ثالثوں سے رابطے میں ہیں،اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ معاہدے پر حماس سے بات چیت کے لیے اسرائیلی وفد بھیجا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق موساد سربراہ اسرائیلی وفد کی سربراہی کررہے ہیں اور اس بار جنگ بندی معاہدہ ہونے کا حقیقی امکان موجود ہے۔
اسرائیلی حکام کا بتانا ہے کہ حماس کی دی گئی تجاویز میں اہم پیش رفت شامل ہے جبکہ اسرائیل کی طرف سے کوئی بھی پیش رفت نیتن یاہو پر منحصر ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں نیتن یاہو نے جوبائیڈن کو بات چیت جاری رکھنے کے لیے وفد بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
تن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے تمام مقاصد حاصل ہونے پر ہی جنگ روکے گا۔

مزید پڑھیں:  اسامہ بن لادن کے گرفتار ساتھی سے تفتیش جاری، اہم انکشافات کا امکان