اسرائیلی فورسز کی بربریت

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت میں مزید اضافہ، 84فلسطینی شہید

وی ڈیسک: اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت میں مزید اضافہ، ٹینکوں اور ڈرونز سے گولہ باری کے نتیجے میں مزید 84فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے الشجاعیہ اور الطفاح میں گھروں پر حملے کئے جس میں 32 فلسطینی شہید اور 179 افرادزخمی ہوئے۔
صہیونی فورسز کی خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب پناہ گزینوں کے سکول پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 26فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
شہدا کی مجموعی تعداد 38ہزار 11 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 445 فلسطینی زخمی ہیں۔
اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی امور کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ بھی اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں، غزہ میں ہم لوگوں کے پاس نہ محفوظ پناہ گاہ ہے، نہ ہی ہم فرنٹ لائن چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی جمع