پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک یکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکاروبار کا مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 196پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 80ہزار479 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز بھی کاروبار کا مثبت دن رہاگزشتہ روز 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 80ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔
گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 888 پوائنٹس تک پہنچا۔
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 49 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے 19.32 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خاتمے کیلئے حکومت متحرک