پانی بلوں میں اضافہ

پشاور : پانی کے بلوں میں اضافہ،پانچ مرلے گھر کیلئے ماہانہ بل 250روپے مقرر

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پانی کے بلوں میں 10فیصد اضافہ ،پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 250 روپے مقرر کردیا گیا ۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق6 سے 10 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 375، 11 سے 19 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کنال اور اس سے زائد رقبہ پر مشتمل گھر کے لئے واٹر سپلائی بل 750روپے مقررکیا گیا ہے۔
گھریلو صارفین کے علاوہ تمام کمرشل صارفین کے لئے بھی پانی کے بل میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پشاور میں پانی کے بل کے علاوہ کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے چارجز میں بھی 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک سے سراغ رساں ٹیم کے 5اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا