190ملین پاؤنڈ ریفرنس

190ملین پاؤنڈ ریفرنس:اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4گواہان طلب

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ طلب کر لیا۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا،3گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔
نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ وکلا صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی ار محمد علی تاج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ائی اے یاسر عظیم کے بیان پر بھی جرح مکمل کر لی گئی۔
عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور بنی گالہ کے پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ پیش ہونے کے نوٹسز جاری کر دیے۔
عدالت نے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی