بھارتی ٹیم کا استقبال

ٹی 20ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے وطن پہنچ گئی، شاندار استقبال کے لئے پورا ممبئی سڑکوں پر امڈ آیا ۔
پہلے دہلی ائیر پورٹ پر بورڈ حکام نے استقبال کیا ،کیک بھی کاٹا، عوام کی بہت بڑی تعداد نے اپنے ہیروز استقبال کیلئے پہنچی،اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔
لوگوں کی خوشی دیکھ کر بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی بھنگڑا ڈالا جس کے بعد ٹیم کچھ دیر ہوٹل میں رکنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پہنچی، وزیر اعظم نے کپتان کوچ اور پوری ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دی اور فوٹو سیشن بھی ہوا۔
بعد ازاں بھارتی ٹیم ممبئی پہنچی اور پھر میرین ڈرائیو پر بس کے ذریعے وکٹری پریڈ کرتے ہوئے وانکھڈے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئی۔
ممبئی میں وکٹری پریڈ میں ایسا منظر لگا کہ جیسے پورا شہر امڈ آیا، شائقین نے اپنی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا اور کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
اس موقع پر کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی سمیت کھلاڑی اوپن بس میں موجود تھے اور انہوں نے شائقین کے سامنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی۔
بھارتی ٹیم وکٹری پریڈ کے بعد وانکھڈے اسٹیڈیم پہنچی جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے اپنی ٹیم کا استقبال کیا اور جیت کا جشن منایا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن کیلئَے تیار ریکارڈ پولیس لے گئی، شبلی فراز