پیٹرولیم ڈیلرز

پیٹرولیم ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس آج طلب، اگلا لائحہ عمل طے ہوگا

ویب ڈیسک: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس آج شام کو طلب کیا گیا ہے جس میں ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ہنگامی اجلاس آج شام چھ بجے ہوگا جس میں ڈیلرز اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ کی ہڑتال ایک روز کی ہوگی یا اس کو مزید بڑھانا ہے، اس حوالے سے فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد آگاہ کریں گے کہ پیٹرول پمپس کب کھولیں جائیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی مذاکرت نہیں ہوئے۔
عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 525 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں تقریباً 20پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں30 سے 35 کمپنیوں نے اپنے ڈیلرز کو دیے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ڈیلرز کے پمپس بند ہیں ،صرف کمپنی آپریٹڈ یا کمپنیوں کے اپنے ڈیلرز کے پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی ہے، اسفند یار ولی