وزیراعلیٰ کی مذمت

وزیراعلیٰ کی مردان دھماکے کی مذمت ، تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مردان دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔
انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے پیپلز پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ