سہ فریقی سیریز

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔
پی سی بی نے سال 2024-25کیلئے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے شیڈول کیا جسکی خاص بات یہ تھی کہ 21سالوں میں پہلی ون ڈے سہ فریقی سیریز ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
سہ فریقی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں رکھی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک ملتان میں کھیلی جائے گی ۔
سیزن کا اختتام چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے ساتھ ہوگا جو 9 مارچ کو شیڈول رکھا گیا ہے۔
اگست 2024 سے مارچ 2025 تک، پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم 9 ٹیسٹ، 9 ٹی20 اور کم از کم 14 ون ڈے کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  ریگی میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی زخمی