عمران خان رہائی تحریک

عمران خان رہائی تحریک سے جعلی سرکار بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جاری تحریک سے مینڈیٹ چور اور جعلی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ مانسہرہ میں کامیاب پاور شو کے بعد جعلی فارم ٹولہ رہائی تحریک سے دبا ؤ میں آگیا ہے، جعلی فارم 47 سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوفزدہ ہو کر مینڈیٹ چور نے آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا ہے ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کارکن حوصلہ نہ ہاریں منظم رہیں ہم فتح کے قریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تحریک کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پیرو :مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23افراد ہلاک