عمران خان کو سہولیات فراہمی

عمران خان کو سہولیات فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط

وی ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے صدر مملکت اور وزیراعظم کو خط دیاگیا۔
صدر اور وزیراعظم کو خط تحریک انصاف کے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لوگوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا، عمران خان کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام عائد کر کے بھوک ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا تھا۔
عمران خان کا کہنا میرے پاس پارٹی رہنما ملاقات کے لیے آئے لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا، میں 3گھنٹے اندر انتظار کرتا رہا میرے پارٹی رہنما باہر کھڑے رہے، میں نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کیلیے جیل بلایا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ جب مجھ سے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جائے گا تو اختلافات کیسے ختم ہوں گے۔
جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جارہا ہوں، پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

مزید پڑھیں:  وانا بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس