برطانیہ کی نئی کابینہ

برطانیہ کی نئی کابینہ کی تشکیل ، پاکستانی نژاد شبانہ محمود وزیر انصاف مقرر

ویب ڈیسک: برطانیہ کی نئی کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کردیاگیا جس میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف مقرر کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے منتخب وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دے دی ۔
کئیر اسٹارمر کی جانب سے ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کیا گیا ہے جوکہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔
اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے جبکہ ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔
جان ہیلے وزیر دفاع مقرر جبکہ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا ہے۔
یوویٹ کوپر برطانیہ کے نئے وزیرِ داخلہ ہوں گی، بریجٹ فلپسن کو وزیر تعلیم اور ویس اسٹریٹنگ کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے ۔
نئے وزیر اعظم کی نئی کابینہ میں ایڈ ملی بینڈ کو وزارتِ توانائی سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد شاہ چارلس کی جانب سے لیبر لیڈر کئیر اسٹارمر کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی گئی ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  جلسہ کرنا تحریک انصاف کا حق، درخواست منظور کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ