پی ٹی آئی کی کفیل

اسٹیبلشمنٹ ہی پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے ،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں، غیرسیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش اب بھی برقرارہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ان کی بغاوت کی کوشش خوش قسمتی سے ناکام ہوئی، آج شبلی فراز نے کہا کہ پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا نومئی دوبارہ کرناچاہتے ہیں؟۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ ایک طرف حکومت والے اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملاتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے کارکنوں پر تشدد کرتے ہیں، یہ رنگ بازیاں اب نہیں چلیں گی۔

مزید پڑھیں:  سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا حملہ، سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا