پیٹرولیم سرمایہ کاری

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری اعلان

ویب ڈیسک: پٹرولیم و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیاگیا ہے ۔
وزیرِ اعظم سے پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کمپنیوں کو آف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دی۔
اجلاس میں پیٹرولیم،گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کے وفد نے 5ارب ڈالرسرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سیاس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ3سال میں پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 240 جگہ کھدائی کی جائیگی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے
پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، مقامی ذخائر کی پیداوار سے پاکستان کازرمبادلہ بچے گا جب کہ ایندھن اورگیس کی قیمت کم ہوگی۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو شعبے کے تمام مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرحل پیش کرنیکی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا