دھماکے کی ایف آئی آر

مردان دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

ویب ڈیسک: مردان کے علاقہ جلالہ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔
ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اطلاع کے پیش نظر موقع پر پہنچی تو جلالہ پل پر دھماکہ ہو ا تھا جس کے نتیجے میں چنگ چی میں سواردو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکے سے چنگ چی اور پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا ۔
ڈی پی او مردان کے مطابق کہ گزشتہ روز جلال پل پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھاجس میں آخری اطلاعات تک 3افراد جاں بحق 6زخمی ہوئے تھے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں چنگ چی ڈرائیور دو راہگیر جبکہ زخمیوں میں دو بچے دو خواتین اور دو پولیس اہلکار شامل مردان تھے ۔

مزید پڑھیں:  طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے نہ ہوں،امریکہ