خیبرپختونخوا اسمبلی ملازمین

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 119ارکان کیلئے 794ملازمین

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں 119ارکان کے لئے 794افسران و ملازمین کے موجود ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں میں گریڈ 3سے 22 تک 794 افسران و ملازمین موجود ہیں جبکہ 145رکنی اسمبلی میں اِس وقت 119اراکین اسمبلی سے ملازمین کی تعداد 7گنا زائد ہے۔
بیشتر ملازمین سابق سپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں بھرتی ہوئے ہیں۔
موجودہ سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے اسمبلی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے گئے ملازمین ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے، گریڈ 20کے 8افسران، گریڈ 19 کے 22افسران اسمبلی میں موجود ہیں۔
گریڈ 18کے 48افسران، گریڈ 17 کے 97 ،گریڈ 16 کے 89 ملازمین موجود ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4،گریڈ 14 کے 91، 12 اسکیل کے17 ملازمین، گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 میں ایک ملازم موجود ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11، گریڈ 6 کے 15 ملازمین ہیں جبکہ گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سپریم کورٹ فیصلے پر کابینہ اراکین کو مبارکباد