یوتھ سکل پروگرام بنو قابل

پشاور : جماعت اسلامی کے یوتھ سکل پروگرام بنو قابل کے کورسز کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور میں جماعت اسلامی کے یوتھ سکل پروگرام بنو قابل کے کورسز کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کا حصہ لیا ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بنو قابل ٹیسٹ کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام گیم چینجر ہے،آنے والے دو سالوں میں ہم دس لاکھ طلبا طالبات کو ڈیجیٹل کورسز سے روشناس کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ اساتذہ کو بھی آئی ٹی سکلز سیکھائیں گے ، دس لاکھ لوگوں کے آئی ٹی ایکسپرٹ بننے اور فری لانسنگ سے بیرونی ریمٹنس میں اضافہ ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے اتنی بڑی تعداد میں یوتھ آئی ٹی ایکسپورٹ میں بہت پیچھے ہیں ،ملک میں تعلیم و روزگار کے مواقع بڑھائیں گے،ہم اپنا حق چھیننا جانتے ہیں ۔
اپنے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ ملک کے یوتھ سے کیا گیا وعدہ پورا کرکے دکھایا ہے ،ہم اپنی قوم کے بچوں کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچا کر برسرروزگار کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ظالموں نے پاکستان کو کہیں کا نہیں چھوڑا ،جماعت اسلامی قوم کے نوجوانوں کے ساتھ ہے ،آپ کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا،اپنے حصے کا شمع جلا کر جائیں،پاکستان کا کوئی قصور نہیں اس پر جو لوگ ستر سال سے قابض ہے انکا قصور ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی کیلئے برطانوی وزیر خارجہ متحرک