ڈھائی سالہ بچی قتل

پشاور :گنج میں ظالم باپ نے اپنی ڈھائی سالہ بچی کوبے دردی سے قتل کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود گنج میں ظالم باپ نے اپنی ڈھائی سالہ بچی کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ پھندو کی حدود گنج قاضی آباد میں پیش آیا جہاں ملزم ایاز ولد علی اکبر نے اپنی ڈھائی سالہ بیٹی طفلکہ مسکان کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کر دیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم شوہرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
اصل حقائق جاننے کے لئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں واقعہ :عمران خان کی خیبر پختونخوا حکومت کو اہم ہدایات