بندرگاہوں میں جدید نظام

بندرگاہوں میں جدید نظام سےاربوں ڈالرکمائےجاسکتے ہیں، شہباز شریف

بندرگاہوں میں جدید نظام لانے اور اس تک آسان رسائی کی بدولت اربوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران بندرگاہوں سمیت ہیچھ سن پورٹ ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا دورہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں میں جدید نظام لانے سمیت ان تک آسان رسائی کی بدلوت اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ اس سے پاکستان کی معیشت بھی سنبھل سکتی ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیریئر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان جہاں جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے وہیں وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ بھی فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کی جانب سے تجارت کیلئے پاکستان کی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے تاہم ہماری ترجیحات نجی شعبے کی ترقی، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو سہولت ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی بندرگاہ پر ہیچھ سن پورٹ ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پورٹ ٹرمینل کو جدید طریقے سے چلایا جارہا ہے اور ٹرمینل پر جدید سکینرز نصب کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ کراچی کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی اپٔریل میں‌آئے تھے، اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی.
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  مسقط کی مسجد میں فائرنگ 4پاکستانی جاں بحق،30سے زائد زخمی