بے دردی سے قتل

مانسہرہ میں دو نوجوان بے دردی سے قتل ،نعشیں دریا سے برآمد

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں نامعلوم ملزمان نے دو نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کرکے نعشیں دریائے سرن میں پھینک دیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقہ بفہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ڈھوڈیال کے رہائشی دو نوجواں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد ان کی گردنیں کال کر نعشیں دریائے سرنگ میں پھینک دیں ۔
مقتولین کی شناخت عامر ولد یوسف جان اور محسن ولد ایوب کے نام سے ہوئی ہے جس کی ذبح شدہ نعشیں دریا میں پڑی تھیں ۔
پولیس نے نعشوں کو دریا سے نکال کر آر ایچ سی ہسپتال شنکیاری منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی و ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کی فعالیت پر کام کا آغاز