نامعلوم افرادکی کارپرفائرنگ

لکی مروت: نامعلوم افرادکی کارپرفائرنگ، پولیس اہلکار 2 بچوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں نامعلوم افرادکی کارپرفائرنگ کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آ گیا۔ اس واقعے میں پولیس اہلکار 2 بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر کرم ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افرادکی کارپرفائرنگ کر دی جس سے لکی مروت پولیس کے سابقہ ایم ٹی او سعد اللہ خان تترخیل 2 بچوں سمیت جان بحق ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ سے گاڑی میں سوار دو خواتین محفوظ رہیں۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال تک بتائی جاتی ہیں جو کہ پولیس اہلکار سعد اللہ خان مقتول کے بھانجے بتائے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سعد اللہ خان موٹر کار میں خواتین اور بچوں سمیت علاج معالجے کی غرض سے پشاور جا رہا تھا کہ انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے ساتھ نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ لکی مروت میں‌پیش آنے والے واقعے میں‌جاں‌بحق ہونے والے پولیس اہلکار سابق ایم ٹی او تھے جو پشاور بغرض علاج جا رہے تھے جبکہ اسی گاڑی میں‌سوات خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں.

مزید پڑھیں:  ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں‌150 سے تجاوز کر گئیں