جائز آزادی اظہار کی حمایت

جائز آزادی اظہار کی حمایت، پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، ملر

ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جائز آزادی اظہار کی حمایت، پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، ان کے نقصانات کی مثال نہیں ملتی. اس موقع پر انہوں نے یاد دلایا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے۔ ہم نے مل کر تمام مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ امریکہ کی متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔ اس دوران پاکستان میں 9 مئی واقعات کے بارے میں سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ جائز آزادی اظہار کی حمایت، پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے، حکومتوں کو آزادی اظہار رائے کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے نمٹنا چاہیے۔
امریکی ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے اور علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔
آزادی اظہار رائے کے حوالے سے میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کی متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے جبکہ دونوں ممالک باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے پر کام کرتے رہیں گے.

مزید پڑھیں:  پاکستان میں آبادی کنٹرول نہ کی گئی تو بڑی تباہی ہوگی، ماہرین