شمالی وزیرستان میں جھڑپ

شمالی وزیرستان میں جھڑپ:کیپٹن شہید ،2دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میں کیپٹن محمد اسامہ شہید جبکہ2دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید جھڑپ کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے،اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔
کیپٹن محمد اسامہ نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا ریسٹ ہاؤسز کی لیز پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ