فلور ملز ہڑتال

خیبرپختونخوا کی فلور ملز کا ٹیکسز کیخلاف جمعرات کو ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے نئے ٹیکسز کے خلاف جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نے اس حوالے سے کہا کہ ٹیکس سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، آئندہ چندروز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 تک جانے کا امکان ہے۔
ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ میں وفاقی حکومت نے انڈسٹریز سمیت فلور ملز انڈسٹریز پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیا، ود ہولڈنگ ٹیکس سفر اعشاریہ سے دو اعشاریہ پانچ فیصد تک عائد کیا گیا جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
اراکین نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایم ڈی آئی کو بڑھایا گیا، 500 روپے فی کلو واٹ سے ایم ڈی آئی کی شرح بڑھا کر 2000 پر کلو واٹ کردی گئی۔
ایک اوسط مل جو پہلے 25 سے 30 ہزار روپے ماہانہ ادا کرتی تھی اب 10 لاکھ ایم ڈی آئی جمع کروائے گی۔

مزید پڑھیں:  محکمہ امور نوجوانان چارسدہ کے زیرِاہتمام شجرکاری مہم کا آغاز