فواد چوہدری کو اجازت

فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر کا نام 2ہفتوں کے لیے عارضی طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری 10سے 24اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ ہوگیا ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں، ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کرلیاجاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے جسے تباہ کیا جارہا ہے، یہ عدالتوں کو تباہ کرنے کیلیے ان کے پیچھے پڑگئے ہیں، اس وقت تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ