آئی ایم ایف گرین سگنل

شرائط پوری: آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل مل گیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہونے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے گرین سگنل دے دیا جس کے بعد اگلے دو ہفتوں میں سٹاف سطح معاہدے طے پانے کا امکان ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔
تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں پروگرام کے حجم، دورانیے سمیت معاہدے کے دیگر خدوخال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل چند اہداف اور شرائط پوری کرنے کا کہا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سخت فیصلے کیے ہیں۔
وفاقی حکومت کے اقدامات میں بجٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں چھاؤنی پر حملہ: 8فوجی جوان شہید، 10دہشت گرد ہلاک