کیپٹن محمد اسامہ

کیپٹن محمد اسامہ شہید کی نماز جنازہ اداکردی گئی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔
کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، شہید کے لواحقین اور دیگر نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد شہید کو آبائی علاقے میں پورے فوجی کے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی، یہ قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان کے لئے ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان