3فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ،3فوجی جوان شہید

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران تین جوان شہید ہوگئے۔
جام شہادت نوش کرنے والوں میں سپاہی، اسد اللہ عمر: 30 سال، ساکن ضلع میٹاری، سپاہی محمد سفیان، عمر: 28 سال، ساکن ڈی آئی خان اور سپاہی زین علی، عمر: 24 سال، سکنہ ضلع بہاولنگر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں عام عاشورہ کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید آغا رضوی شاہ سے برآمد