ایک دن قبل جیل سےرہاہونیوالی خاتون

ایک دن قبل جیل سےرہاہونیوالی خاتون قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: پشاور سنٹرل جیل سے ایک دن قبل جیل سےرہاہونیوالی خاتون قتل کر دی گئی۔
واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ قبول میں ایک دن قبل رہائی پانے والی خاتون اپنے داماد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی۔
راستے میں ان پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک دن قبل جیل سےرہاہونیوالی خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار داماد زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ ان کے داماد جو کہ زخمی حالت میں ہیں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن ظفر احمد خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جیل سے رہائی پانے والی خاتون جو کہ اپنے داماد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں راستے میں فائرنگ کر کے قتل کر دی گئیں.
پولیس نے اس حوالے سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں،علی پرویز ملک