حلقہ پی کے22باجوڑپرضمنی انتخاب

حلقہ پی کے22باجوڑپرضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہو گی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے22باجوڑپرضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہو گی۔ الیکشن کميشن حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولنگ عملہ کو سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی، پولنگ صبح 8 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ حلقہ پی کے22باجوڑپرضمنی انتخاب کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ان میں 99038 مرد اور 79972 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کے لئے 91 پولنگ سٹیشنز اور 276 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 43 پولنگ سٹیشنز حساس، 23 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
حلقہ پی کے22باجوڑپرضمنی انتخاب کیلئے 11 امیدوار میدان میں ہیں جن میں جماعت اسلامی کے عابد خان، اے این پی کے محمد نثار باز، سنی اتحاد کے راحت اللہ، پیپلز پارٹی کے عبداللہ، سابق گورنر شوکت اللہ کے بیٹے نجیب اللہ خان آزاد امیدوار جبکہ پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر اختر گل آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔
یاد رہے کہ اس حلقہ سے ایم این اے مبارک زیب نے اپنا امیدوار میاں حبیب گل کو سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راحت اللہ کے حق میں دستبردار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گرمی کے ستائے عوام کو بارش کی خوشخبری