190ملین پاؤنڈریفرنس بارےپرویزخٹک کا بیان ریکارڈ

190ملین پاؤنڈریفرنس بارےپرویزخٹک کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: 190ملین پاؤنڈریفرنس بارےپرویزخٹک کا بیان ریکارڈ کرا دیا گیا جس کے ساتھ ہی اس کیس میں 31 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔
ان گواہان میں 30 پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ پرویز خٹک کے بیان کے ساتھ ہی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈریفرنس بارےپرویزخٹک کا بیان ریکارڈ کرا دیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ اس دوران بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر زبیدہ جلال اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پیش نہ ہوئے۔
احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بنی گالہ کے پٹواری پر جرح بھی مکمل کرلی گئی جبکہ پرویز خٹک کے بیان کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 31گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں جن میں 30 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی سماعت میں سابق وزیر پرویزخٹک نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 13جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کیخلاف تمام کیسز کی سماعت بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد فلسطین کا نعرہ لگانے پر طالبعلم یو اے ای سے ڈی پورٹ