اسلام آبادکےسستابازارمیں خوفناک آتشزدگی

اسلام آبادکےسستابازارمیں خوفناک آتشزدگی ، 70 سے زائد دکانیں خاکستر

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکےسستابازارمیں خوفناک آتشزدگی سے 70 سے زائد دکانیں و سٹال جل کر خاکستر ہو گئیں۔
ایچ نائن اسلام آبادکےسستابازارمیں خوفناک آتشزدگی نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بچت بازار میں لگی آگ کوبجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور سی ڈی اے کا عملہ مصروف رہا۔
واقعہ کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سامان کو آگ سے بچانے کیلئے متعدد سٹالز خالی بھی کر دیئے گئے تاہم اس کے باوجود آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے ہی دیکھتے 70 سے زائد دکانیں و سٹالز جل کر خاکستر ہو گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رانا وقاص کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اتوار بازار میں لگنے والی آگ کی شدت زیادہ ہے۔ سی ڈی اے اور ریسکو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیوی، ایئرفورس، دیگر اداروں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ آگ پر جلد قابو پالیا جائے، آگ جوتوں اور کپڑوں کے سیکشن میں لگی، جس نے مزید دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا۔
وزیرداخلہ نے آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے۔
یاد رہے کہ اسلام آبادکےسستابازارمیں خوفناک آتشزدگی ، 70 سے زائد دکانیں خاکستر ہو گئیں، اس آتشزدگی سے بھاری مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: گلبہار بی آر ٹی سٹاپ کے قریب مسلح ملزمان کی ہیئر ڈریسر کی دکان میں دن دیہاڑے ڈکیتی