چیف جسٹس کی تقرری

لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون نے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
صدر آصف زرداری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار