آٹے پر عائد ٹیکس

چیئرمین ایف بی آر کا آٹے پر عائد ٹیکس ختم کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: فلورملز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات ناکام، چیئرمین ایف بی آر نے آٹا پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر اور فلورز ملز ایسوسی ایشن کے درمیان زوم پر اجلاس ہوا جو کہ سیکرٹری فوڈ پنجاب کے دفتر میں ہوا۔
زوم میٹنگ میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب بھر میں آٹا کے بزنس پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور فلورملز پر عائد سالانہ ٹرن اوور ٹیکس ختم کیا جائے اس سے آٹا کی قیمت میں کمی آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی ڈاکیومنٹیشن کرنا آٹا ڈیلرز اور دکان داروں کے لیے ممکن نہیں ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ریٹیلرز ٹیکس پیئر پر کڑی شرائط عائد ہیں اس لیے فلور ملزم کے آٹا ڈیلر اور ریٹیلیرز پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری ہونی چاہئے، عمران خان