پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ شلوبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔
ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق واقعہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ شلوبر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اسرار احمد کو قتل کردیا ۔
ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا میں 3 کرشنگ پلانٹس کی فوری بندش کا حکم