پشاور: ایس ایس پی آپریشنز کےمطابق تھانہ سربند پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں میں آٹھ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق سربند، اچینی اور نواحی علاقوں سے ہے ، ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، اسلحہ میں تین عدد کلاشنکوف اور 11 پستول بھی برآمد ہوئے، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد ہوئے،
ایس ایس پی آپریشنز کےمطابق ملزمان کا مختلف ذرائع سے ویریفیکیشن کی جا رہی ہے ، تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں