خیبر پختونخوا پرووینشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم عمران کو درخواست
پشاور: پرووینشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے درخواست میں کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ کیئر کو رسک الاونس دیا جائے، کرونا سے شہید ہونے والے تمام طبی عملے کو شہید پیکج دیا جائے، شہید پیکج میں 10 ملین روپے پلاٹ،اور نارمل ریٹائرمنٹ تک تنخوادی جائے، ڈاکٹروں کو کورونا سے بچاوں کیلئے پورا اور کوالٹی سامان دیا جائے، پچاس سال سے زیادہ عمر کے طبعی عملے کو ڈیوٹی سے استثنیٰ قرار دیا جائے، دو سال تک بچہ رکھنے والے ماں کو بھی ڈیوٹی سے استثناء دیا جائے، کنٹریکٹ بیس پر لئے گئے تمام ڈاکٹروں کو ریگولر کیا جائےاور حکومت اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیاکہ حکومت ٹریننگ سے رہ جانے والے ڈاکٹروں کے ہائرنگ اور بغیر پیسوں کام کرنے والے ٹرینی ڈاکٹروں کو تنخوا دے دیں اور ترقی سے رہ جانے والے ڈاکٹروں کے اگلے اسکیل میں ترقی دی جائے۔