ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر اراکین اسمبلی نے ردعمل دیتے ہوئے نازیبا الفاظ کے استعمال کی مذمت کی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی نے کہا ہے کہ بحیثیت پارلیمانی پارٹی ہم نازیبا الفاظ کے استعمال پر معذرت خواہ ہیں ۔
انہوںنے مزید کہا کہ غلطیاں ہوتی ہیں معافی مانگنے پر معاف کرنا چاہئے ۔
اس موقع پر جے یو آئی کے ملک عدنان نے کہا کہ حکومتی ارکان کے پائوں پڑتے ہیں اقبال وزیر کے الفاظ کو کارروائی سے حذف کیا جائے جس نے غلطی کی ہے وہی معافی بھی مانگ لیں ۔
اس موقع پر اے این پی کے نو منتخب رکن اسمبلی محمد نثار باز نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا وہ باہر کی دنیا دیکھیں گے برداشت سے کام لیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی لہجے میں بات ہونی چاہئے امن و امان پر بات چیت کے دوران ایسے الفاظ کا استعمال اور قائدین پر الزامات سے گریز کرنا چاہئے ۔
Load/Hide Comments