خیبر پختونخوا اسمبلی تعزیتی قرارداد

خیبر پختونخوا اسمبلی :اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
صوبائی اسمبلی میں قرارداد جے یو آئی ف کی خاتون رکن ریحانہ اسماعیل کی جانب سے پیش کی گئی تھی ،قرارداد میں شہید اسماعیل ہنیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر فلسطینی رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ حماس کے شہید رہنماء اسماعیل ہنیہ نے اپنی تما م تر زندگی فلسطینی عوام اور آزادی کے لئے وقف کر رکھی تھی ۔
قراردادمیں کہا گیا کہ تاریخ میں اسماعیل ہانیہ کا نام فلسطینی مجاہد اور عوام کے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
قراردادمیں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق اور جاری مظالم کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان