چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس

چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس دائر

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیاگیا ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اختلاف احمد خان بھچر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جانے والا چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں، عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی لگائے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
احمد خان بھچر نے درخواست میں استدعا کی کہ سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور بیمار، پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکوک