ویب ڈیسک: ٹانک میں ججز کے سکواڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ وانا پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آئی جی ایف سی ہارون حمید ، ڈی پی او فرمان اللہ ، ڈی سی ،سول و ایف سی سائوتھ سمیت دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
پولیس کے چاک و چوبنددستے نے شہید اہلکاروں کے جنازوں کو سلامی پیش کی ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کی میتیں آٹائی گائوں توئی خلہ روانہ کردی گئیں ۔
Load/Hide Comments