مسجد اقصیٰ کا امام گرفتار

شہیداسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر مسجد اقصیٰ کے امام گرفتار

ویب ڈیسک: اسرائیل نے جمعہ کے خطبے میں شہید اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر مسجد اقصیٰ کے بزرگ امام کو گرفتار کر لیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق آج مسجد اقصی میں دیے جانے والے خطبے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف کی گئی جس پر 85سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی کے قومی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند سیاستدان اتمر بن گویر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شیخ عکرمہ کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
اتمر بن گویر نے شیخ عکرمہ کی دھندلی تصویر شئیر کی جس کے پس منظر میں اسرائیل کا جھنڈا موجود ہے۔
اتمر بن گویر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شیخ عکرمہ سے اسی جھنڈے کے زیر سایہ تفتیش کی جارہی ہے جسے وہ بہت پسند کرتے ہیں۔
اتمر بن گویر نے لکھا اشتعال انگیزی کرنے والوں کے بارے میں میری پالیسی زیرو ٹالرینس کی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان نے امریکیوں کے چھوڑے گئے کباڑ کو اپنی طاقت بنا لیا