ٹانک حملہ

ٹانک حملہ : ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پیر کو پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ نے ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملے کے معاملے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو پیر کو طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ میں اجلاس اجلاس منعقد ہوا جس میں جسٹس اعجاز انور ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ؟جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اجلاس میں رجسٹرار ہائیکورٹ اختیار خان اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمنسٹریشن ممریز خان خلیل بھی شریک ہوئے اس موقع پر ضم اضلاع کے جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی سے متعلق غور و خوص ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
اجلاس میں صوبائی حکومت پر زور دیا گیا کہ جوڈیشل افسران کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروکار لائے جائیں۔
شرکاء نے کہا کہ جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، اس موقع پر جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی بڑھانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے حکومت پر زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت واقعے میں ملوث عنافر کو فوری گرفتار کرے۔
اس موقع پر جوڈیشل افسران کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ کے لیے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو پیر کے روز طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان :مارٹر گولے گرنے سے 2افراد جاں بحق