مینڈیٹ چور حکومت کا خاتمہ

مینڈیٹ چور حکومت کا خاتمہ اور شفاف انتخابات ملکی ترقی کا واحد حل قرار

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مینڈیٹ چور حکومت کا خاتمہ اور شفاف انتخابات ملکی ترقی کا واحد حل قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی سرکار شکست تسلیم کر کے اور قوم سے معافی مانگ کر فوراً مستعفی ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور ن لیگ سرکار جیل میں قید ہونے کے باوجود عمران خان سے خوفزدہ ہے، ان کے ایک بیان سے مینڈیٹ چوروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ عمران خان جیل کی سختیوں کے باوجود جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چور شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔
تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماوں کا صرف خواب رہ گیا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جعلی سرکار کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، سابق وزیراعظم اور پارٹی رہنما و اراکین ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ مینڈیٹ چور حکومت کا خاتمہ اور شفاف انتخابات ملکی ترقی کا واحد حل ہے، اس لئے جعلی فارم 47 سرکار کو شکست تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ کر فوراً مستعفی ہو جانا چاہئے، دوسری صورت میں ان کا انجام انتہائی ناگفتہ بہہ ہوگا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے واضح کیا کہ آج ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ان تمام تر مشکلات و مسائل اور ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور شفاف انتخابات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان نے جسمانی ریمانڈ چیلنج کردیا